‫‫کیٹیگری‬ :
16 July 2013 - 14:47
News ID: 5650
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے گذشتہ دنوں کوئٹہ میں مسجد روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ماہ صیام میں دھشتگردانہ اقدام کو افسوسناک عمل بتایا ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ارسال کردہ بیانیہ میں کوئٹہ میں مسجد روڈ پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آسیب دیدہ افراد سے اظھار ھمدردی کی ۔


حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ماہ صیام میں دہشت گردی کے واقعات قابل افسوس ہیں اور ہم بے گناہ انسانو ں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہارکرتے ہیں کہا: دہشت گرد انسانیت کے ساتھ ساتھ اس ملک کے بھی دشمن اور درندے ہیں، جن کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔


نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت اس ملک کے پُر امن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ہر طرف دہشت گردوں کاراج ہے کہا: پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی اور ان حالات میں ریاستی اداروں کی خاموشی ملک کے لئے نقصان دہ ہے اگر ریاستی اداروں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ملک کی سالمیت خطرہ میں پڑ جائے گی۔


انہوں نے آخر میں حالیہ واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار اورسانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو ان کے سرپرستوں سمیت بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔     
 

 

واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں مسجد روڈ پر واقع الیکٹرانک مارکیٹ میں افطار سے چند منٹ پہلے ہزارہ برادری کے 4 شیعہ افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شھید کردیا ۔


تاجر رضا دکان بند کرکے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا  اور بھگدڑ میں زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا تاھم دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


اس واقعے کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کل بلوچستان میں سوگ کا اعلان کیا ہے اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے منگل کے روز کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جبکہ تحریک نفاذ جعفریہ نے بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور دوسری جانب وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬