05 October 2013 - 13:55
News ID: 6019
فونت
کاظمین کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - کاظمین عراق کے امام جمعہ نے امام محمد تقی جواد(ع)‎ کی شھادت کے موقع پر پورے عراق میں چھٹی کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام شيخ جلال الدين صغير


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاظمین عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ جلال الدین صغیر نے اس ھفتہ مسجد براثا کاظمین میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: عراق کی حالیہ دھشت گردی میں بہت سارے بچے تیم اور خواتین بیوہ ہوگئیں ، عراقی پارلمینٹ دھشتگردی سے متاثر گھرانوں کی رسیدگی کرے ۔


انہوں نے مزید کہا: عراق کے مختلف علاقوں میں دھشتگردانہ کاروائی اور بم بلاسٹ میں بہت سارے لوگ مارے گئے جس کے نتیجہ میں بہت سارے بچے تیم اور بہت ساری خواتین بیوہ ہوگئیں ہیں جس کے سلسلہ میں حکمراں مناسب اقدام کریں ۔


عراق سے اس شیعہ عالم دین نے کہا: عراقی حکمراں کب تک شھیدوں کے جنازوں کے نظارہ گر رہیں گے اور یتیمیوں اور بیواوں کی حمایت نہیں کریں گے ؟ کیا شھید گھرانوں کی حمایت کا وقت نہیں ا پہونچا ہے ؟ یتم اور بیوائیں کب تک حکومت کی امداد کی منتظر رہیں گی ۔


کاظمین کے امام جمعہ نے عراقی حکمرانوں سے مناسب اقدامات کے ذریعہ ملک کی امنیت فراھم کرنے درخواست کرتے ہوئے کہا : حکمراں شھید گھرانوں کی ملاقات کر کے ان کی حالیہ صورت حال سے اگاہی حاصل کریں  ۔


انہوں ںے مزید کہا: عراقی حکمراں دھشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت کرنے کے بعد مجروحوں ، شھیدوں اور ستم دیدہ گھرانوں کی رسیدگی نہیں کرتے جبکہ انہیں موثر اور مفید کام انجام دینا چاہئے ۔ 


حجت الاسلام صغیر نے عراقی حکمرانوں سے شھادت امام محمد تقی جواد(ع)‎ کے موقع پر پورے عراق میں چھٹی کا مطالبہ کیا اور کہا: شھادت امام محمد تقی جواد(ع)‎ کے موقع پر عراق میں چھٹی زائروں اور اپ کے دوستداروں کا احترام ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬