02 November 2013 - 17:23
News ID: 6095
فونت
رسا نیوز ایجنسی - نجف اشرف کے امام جمعہ نے ملیشیا عدالت کی جانب سے ملیشیا کے شیعوں کو مرتد کہے جانے پر اہلبیت علیھم السلام کے ماننے والوں کے حق میں عظیم ظلم شمار کیا ۔
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حسینیہ فاطمیہ کبری میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، ملیشیا عدالت کی طرف سے ملیشیا کے شیعوں کو مرتد قرار دئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا:  ملیشیا عدالت کا ملیشیا کے شیعوں کو مرتد قرار دینا اور اہلبیت علیھم السلام کے ماننے والوں کو مذھبی پروگرام کرنے سے روکنا مکمل ظلم و ستم مصداق ہے  ۔


انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں عراق کے پارلیمنٹ الیکشن کو معینہ وقت پر ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: عراق کے مراجع تقلید ، پارلیمنٹ الیکشن کو معینہ وقت پر منعقد کئے جانے کی تاکید کرتے ہیں ۔
 

حجت الاسلام قبانچی نے مزید کہا: مراجع تقلید ، الیکشن میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے طلبگار ہیں کیوں کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت دشمن کی نا امیدی کا سبب ہوگی ۔


نجف کے امام جمعہ نے کہا: عوام کے کاندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ الیکشن میں شرکت کرکے صالح افراد کا انتخاب کریں لھذا سبھی مناسب افراد کا انتخاب کرکے ملک کی ترقی میں مدد کریں ۔


انہوں نے اخر میں حج میں عراقی بعثہ کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا: امسال موسم حج میں عراقی بعثہ نے بخوبی اپنی فعالتیں انجام دی جو دوسروں کے  لئے نمونہ عمل ہے ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬