رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے حضرت امام علی (ع) کے روضہ کی زیارت کے لئے نجف اشرف مشرف ہوئے مقامی و بیروںی زائروں سے اپنے آفس میں ملاقات کے درمیان اس ملک کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس کے باوجود کے صدام آمریت کی نابودی ہو چکی ہے لیکن عراقی قوم ابھی تک مشکلات و محرومیت کا سامنا کر رہی ہیں ۔
انہوں نے سیاسی اختلاف کو اس بحران و مشکلات کا سبب جانا اور وضاحت کی : افسوس کی بات ہے کہ سیاسی اختلاف اور آفسوں کے کرپشن عوام کی خدمت میں مزاحمت پیدا کر رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام اپنی زندگی کی بنادی ضرورتوں سے بھی محروم ہے ۔
حضرت آیت الله نجفی نے وضاحت کی : عراق ثروت اور بے نہایت نعمت و برکت سے مالا مال ہے لیکن یہاں کی قوم اس ملک میں موجودہ بحران و مشکلات کی وحہ سے ان تمام نعمت سے محروم ہے ۔
مرجع تقلید نے عراق میں دہشت گردانہ حملہ اور دھماکہ میں اضافہ اور نا امنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : سب لوگوں کو چاہیئے کہ ملک میں مذہبی و قبیلہ ای فتنہ ایجاد کرنے والے جو اس کوشش میں ہیں کہ اس ملک میں خونریزی کی حاکمیت رہے اس کے مقابلہ میں اٹہ کھڑے ہوں تا کہ ان کو اس سازش میں کامیابی حاصل نہ ہو ۔