25 February 2014 - 09:17
News ID: 6454
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے عراقی عوام کو الیکشن میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا: ووٹ کا خریدنا اور بیچنا حرام ہے ۔
آيت الله بشير نجفي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے نامور شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے ووٹ خریدنے اور بیچنے کے حوالے سے کئے گئے ایک استفتاء کے جواب میں ووٹ کے خریدنے اور بیچنے کو حرام کہا ۔


اس مرجع تقلید نے تاکید کی: سماجی سرمایہ کا استعمال اور امیدواروں کی جانب سے ووٹ کی خریداری شرعا حرام ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: ووٹرس کو اپنے ووٹ کسی کو امیدوار کو بیچنے کا حق نہیں ہے اور یہ ایک حرام کام ہے کیوں کہ ہر ووٹ، ووٹرس کے پاس ایک امانت کی صورت میں ہے جس کا بیچنا حکومت میں فساد کا سبب ہوگا ۔


حضرت آیت الله نجفی نے بیان کیا: اگر کسی ووٹر نے کسی امیدوار سے کسی عنوان سے پیسہ لیا ہو تو بھی ضروری نہیں کہ اسی کو ووٹ دے ۔


نیز اس مرجع تقلید نے مقامات مقدسہ کے عراقی زائرین سے اپنے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں الیکشن میں شرکت نہ کرنے کے نتائج کی بہ نسبت خبردار کرتے ہوئے کہا: الیکشن میں شرکت نہ کرنا فاسد افراد کو حکومت میں آنے اور اہم پوسٹ پر بیٹھنے کا سبب ہوگا ۔ 


انہوں نے مزید کہا: عراق کی تقدیر آپ کے ووٹ سے وابستہ ہے ، اپ الیکشن میں بھر پور شرکت کر کے ایسے کا انتخاب کریں جو شھریوں کا دکھ درد سمجھ سکے اور ان کی خدمت کرے ۔


حضرت آیت الله نجفی نے تاکید کی: عراق، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک تک پہونچنے اور ترقی و کامیابی کے منزلوں سے ھمکنار ہونے کے لئے بہت زیادہ اپنی عوام کا ضرورتمند ہے ۔


واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ الیکشن امسال اپریل میں ہوگا۔ عراقی مراجع تقلید اس حال میں عوام کو الیکشن میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں کہ تکفیری تحریکیں الیکشن میں شرکت نہ کرنے کی تبلیغات میں مصروف ہیں تاکہ عراقی عوام الیکشن میں شرکت کرنے سے گریز کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬