رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملیشیا وزارت ارتباطات و ٹلگراف کے نائب وزیر جوهری گیلانی نے اعلان کیا: شیعہ اورحدیث مخالف عقائد کو بیان کرنے والی سائٹیں ملیشیا کی اسلامی تنظیم (JAKIM) کی درخواست پر بلاک کی جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا: اسلامی تنظیم (JAKIM) کی اس درخواست سے اس لئے موافقت کیا جارہا ہے کہ یہ تنظیم ملیشیا میں اسلامی مسائل کی ذمہ دار ہے جیسا کہ وزارت داخلہ ملک کے داخلی مسائل کی ذمہ دار ہے ۔
جوھری نے کہا : ملیشیا وزارت ارتباطات و ٹلگراف ، سماجی میڈیا سے سوء استفادہ کرنے اور مسلمانوں میں تفرقہ کی آگ شعلہ ور ہونے سے روکنے کے لئے پلیس اور دیگر کمیٹوں و مراکز کے ساتھ دینے کے لئے مکمل طور سے امادہ و تیار ہے ۔
جوهری نے بیان کیا : ملیشیا وزارت ارتباطات و ٹلگراف اس ملک میں شیعہ سرگرمیوں کو روکنے میں کوشاں ہے ۔
واضح رہے کہ ملیشیا حکومت نے حال ہی میں شیعت سے مقابلہ اور شیعوں کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے اپنی فعالیتوں کا اغاز کیا ہے نیز ملیشیا کے حکام اس ملک میں بڑھتی شیعوں کی تعداد کی بہ نسبت پریشان ہیں اور اس بڑھتی تعداد کو روکنے کے لئے تمام وسائل سے استفادہ کی تاکید کرتے ہیں ۔