15 January 2014 - 16:19
News ID: 6332
فونت
عراقی دھشتگردوں کے مقابلہ میں؛
رسا نیوز ایجنسی – نجف اشرف کے معروف مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی نے کہا: دھشتگردوں کے مقابلہ میں عراقی فوجیوں کی شھادت سے میں دکھی ہوں ۔
آيت الله نجفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے معروف مرجع تقلید آیت الله شیخ بشیر نجفی نے عراقی شھریوں سے ہونے والی ملاقات میں جو اپکے دفتر میں انجام پائی عراق میں موجود فقر و تنگدستی کی بہ نسبت تکلیف کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اس کے باوجود کہ ملک کا بجٹ بہت بڑا ہے اور ملک میں قابل توجہ تدبیلیاں رونما ہوسکتی ہیں مگر افسوس ہم قوم کے فقر و تنگدستی سے روبرو ہیں ۔


انہوں نے دھشتگردوں کے خلاف فوجی اپریشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دھشتگردوں کے مقابلہ میں عراقی فوجیوں کی شھادت سے میں دکھی ہوں ، مگر میرا سوال یہ ہے کہ حکومت اور انتظامیہ نے اس سے پہلے کوئی اقدام کیوں نہیں کیا  ۔


حضرت آیت الله نجفی نے ائندہ الیکشن میں قوم کی شرکت پر تاکید کی اور کہا: ملت عراق پارلیمنٹ الیکشن میں مکمل طور سے شرکت کرکے صالح اور مناسب افراد کا انتخاب کرے تاکہ معاشرہ موجودہ صورت حال سے باہر نکل سکے ۔

 

دوسری جانب اس مرجع تقلید نے بعض نوحہ خوانوں اور خطیبوں سے ملاقات میں کہا: نہضت حسین(ع) کی خدمت اور دنیا والوں کو مظلومیت اهل بیت(ع) سے اگاہ کرنا خاص اہمیتوں کا حامل ہے  ۔


انہوں نے مزید کہا: منبر امام حسین (ع) تبلیغ اسلام کی اہم درس گاہ کہ اس درسگاہ سے اسلام کی عظیم خدمت کی جاسکتی ہے ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬