
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی کے دفتر نے معینہ وقت پر پارلیمنٹ الیکشن منعقد نہ ہونے کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کیا ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی کے ترجمان اور نمائندہ حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے اس سلسلہ میں کہا : سیاسی لیڈرس کی نشستیں اگرچہ اور پہلے ہونی چاہئے تھی اس کے باوجود خود یہ اقدام قابل تحسین ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: یہ نشستیں اس وقت ثمر بخش ہوں گی کہ مشکلات کے حل کے مناسب راستہ اپنائے جائیں اور یہ نشستیں گذشتہ نشستوں کی بہ نسبت بے ثمر نہ ہوں ۔
حجت الاسلام نجفی نے تاکید کی : تمام مشکلات اور بحرانوں کے باوجود ، پارلیمنٹ الیکشن کو اس کے معینہ وقت سے کسی کو ٹالنے کا حق نہیں ہے ، اور پارلیمنٹ الیکشن کا اپنے معینہ وقت پر منعقد ہونا ضروری ہے ۔
واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ الیکشن ائندہ سال کے اغاز میں ہونا طے ہے ، نیز عراقی پارلیمنٹ نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ دار ہے ۔