رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عارضی امام جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ھفتہ تھران کی نماز میں جو لاکھوں نمازیوں کی شرکت میں منعقد کی گئی کی کہا : ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کر کے ایک بار پھر عظیم کارنامہ انجام دے گی اور ایران کے اسلامی نظام کے لئے بے مثال عزت و وقار کا سبب بنے گی۔
حجت الاسلام صدیقی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ یہ انتخابات ظاہری سلامتی کے اعتبار سے اسلامی جمہوری نظام کے لئے فتوحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں کہا : ایران کے عوام نے تین عشروں سے زیادہ عرصے سے دشمنوں کے مقابلے میں شجاعت و مردانگی ، غیرت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور اب وہ چوبیس خرداد مطابق چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی شجاعت و مردانگی ، غیرت اور اتحاد کا جلوہ دنیا والوں کے سامنے پیش کریں گے۔
تہران کے امام جمعہ نے چودہ خرداد مطابق 4 جون، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی «رہ» کی برسی کے دن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی رہ ایران کے بابصیرت عوام پر یقین رکھتے تھے اور وہ جانتے تھے کہ اپنے دین اور اعتقادی مفادات کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے اور وہ بدعنوان افراد کی حمایت نہیں کریں گے۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی نے مزید کہا: امام خمینی رہ نے سپر طاقتوں کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم توڑ دیا۔