رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی اج ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے نجف اشرف میں ہونے والی ملاقات میں علاقہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے احترام اور حقوق کی مراعات کی تاکید کی ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اسلامی ممالک اپسی اختلاف و ٹکراو کے حوالہ سے غاصب صھیونیت کی سازشوں سے دوری اپنائیں کہا: مسلمان ایک دوسرے کی مدد اور اتحاد و یکجہتی کو اپنے شیوہ قرار دیں ۔
اس مرجع تقلید نے غاصب صھیونیت کے وسائل اور کردار کو مسلمانوں کے درمیان اپسی اختلافات کی بنیاد جانا اور کہا: غاصب صھیونیت نے مذھبی اور مسلکی اختلافات کے ذریعہ مسلمانوں کو نابودی کے کرارے پر پہونچا دیا ہے ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی نے علاقہ کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: عالم اسلام کی موجودہ صورت حال سے مسلمانوں کو بہت بڑا نقصان پہونچے کا شبہ ہے ۔
انہوں نے شام کے مسائل اور اس پر ہونے والے ممکنہ امریکی حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شام پر ہر قسم کی چھڑھائی محکوم ہے اور فقط سیاسی اور مسالمت امیز طریقہ سے شام کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اور وہاں کے لوگوں کو بحرانوں سے نجات دلایا جاسکتا ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس ملاقات میں آیت الله بشیر نجفی کو علاقہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی موجودہ مشکلات میں ایران اور عراق اپسی روابط پر تاکید کی ۔