02 September 2013 - 01:37
News ID: 5866
فونت
شام کے مفتی :
رسا نیوز ایجنسی - شام کے مفتی نے بحرانوں سے مقابلہ میں بشار اسد حکومت کی پہ درپہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: شام کا معاملہ قومی اور ملی معاملہ ہے مسلکی اور قبائلی معاملہ نہیں ہے ۔
شيخ بدرالدين حسون

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے سنی مفتی شیخ بدرالدین حسون نے امریکی صدر جمھوریہ بارک اوباما کے  حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ٹی وی پر ہارے انسان کی طرح نمایاں ہونے والے اوباما شام کی کامیابی اور پیروزی کا اعتراف کریں ۔


شیخ بدرالدین حسون نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام کو اوباما کی مسلسل دھمکیاں غبارے کے مانند ہیں کہا: امریکی صدر جمھوریہ کے بیان نے اس بات کو ظاھر کردیا کہ وہ اپنے گذشتہ موقف سے پیچھے ہٹ چکے ہیں ۔


شام کے مفتی نے مزید کہا: شام نے اپنے لیڈر، فوج اور قوم و ملت کی مدد سے یہ ثابت کردیکھایا کہ خداوند متعال کی طاقت کے علاوہ ھرگز کسی اور طاقت کے سامنے سر تعظیم خم نہیں کرنے والی  ۔


انہوں نے کہا: شام کا معاملہ قومی اور ملی معاملہ ہے مسلکی اور قبائلی معاملہ نہیں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬