
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر سے قبل معماران واقعہ غدیر کے اراکین سے ملاقات میں امریکی صدر جمھوریہ کے بیان کو مضحکہ امیز بیان جانا اور کہا: اوباما نے خود اقوام متحدہ کی تقریر کے دوران کہا تھا کہ ایران کے رھبر ایٹمی اسلحہ کا استعمال ناجائز جانتے ہیں اور دوسری جانب نیتن یاہو سے ملاقات میں ایران کے سلسلہ میں کہتے ہیں کہ فوجی چڑھائی کا مسئلہ اج بھی ہماری میز پر ہے ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ چونکہ ان کے پاس ایمان نہیں ہے اور وہ منافق ہیں لھذا ہر دن ایک طرح کی باتیں کرتے ہیں ، امریکن نے ماضی میں بھی کہا تھا کہ ایران پر ہماری فوجی چڑھائی عراق سے مختلف ہوگی اور ائندہ 24 گھنٹے میں ہمارا ایران پر حملہ ہوگا مگر جب انہوں نے سردار سلیمانی اور دیگر بہادر کمانڈرس کی شجاعت کو دیکھا تو اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ۔
اس مرجع تقلید نے کہا: یہ صحیح کہ ہم ایٹمی اسلحہ کا استعمال ناجائز جانتے ہیں مگر مسالمت امیز ایٹمی توانائی کے استعمال کو بھی ضروری سمجھتے ہیں ، لھذا ہماری جوہری سرگرمیاں باقی رہیں گی اور امریکن کو بھی جو کرنا ہو وہ کرلیں ۔
انہوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کی ترقی کو ولایت فقیہ کے مرھون منت جانا اور کہا: کسی بھی ملک کے پاس ایران جیسی قدرت نہیں ہے ، اور یہ طاقت ہمیں ولایت فقیہ کی حمایت اور استقامت کے نتیجہ میں ملی ہے ۔