‫‫کیٹیگری‬ :
26 October 2013 - 16:16
News ID: 6073
فونت
قم کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - شھر قم ایران کے امام جمعہ نے جرمن کی صدر جمھوریہ کی ٹیلیفون گفتگو کو امریکن جاسوسوں کے ذریعہ سنے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان حالات میں بھی بعض افراد امریکن پر اعتماد کرنے کو تیار ہیں اور ان سے دوستانہ تعلقات قائم کئے جانے کے خواہاں ہیں ۔
حجت‌ الاسلام والمسلمين سعيدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، قم کے امام جمعہ اور حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) کے متولی حجت‌ الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو شبستان امام خمینی(رہ) حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں سیکڑوں مومن نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، امریکی وزیر خارجہ کے نمائندہ کے ہاتھوں ملت ایران کی توہین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: ہم ائے دن امریکی حکمرانوں کے ذریعہ ملت ایران کے خلاف نئی شرارتوں اور سازشوں کے شاہد ہیں  ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی حکام پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے کہا: امریکی صدر جمھوریہ اور ایران کے صدر جمھوریہ کے ما بین ہونے والی ٹیلیفون گفتگو سے خوشی کا اظھار کرنے والے انکھوں سے دیکھ لیں کہ ایران کے سلسلہ میں امریکن کا نظریہ کیا ہے  ۔


قم کے امام جمعہ ںے جرمن کی صدر جمھوریہ کی ٹیلیفون گفتگو کو امریکن جاسوسوں کے ذریعہ سنے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکن نہ یہ کہ ایران میں جنایت اور خیانت و فساد کی بیج بونا چاہتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں جنایت اور خیانت و فساد کے حوالہ سے ان کا نام زباں زد خاص وعام ہے ، امریکن حتی اپنے اتحادیوں پر بھی رحم نہیں کھاتے ۔


حجت‌ الاسلام والمسلمین سعیدی نے یاد دہانی کی: رهبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) اور رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکیوں کو بخوبی پہچانا اور بخوبی ایرانی عوام کو ان کی حقیقت سے اشنا کیا کہ امریکن ھرگز اعتماد کے قابل نہیں ہیں  ۔


انہوں نے ایات قران کریم کے ائینہ میں عید غدیر کی اہمیت کا تذکرہ کیا اور کہا: خداوند متعال نے اس دن کو یعنی یوم اعلان ولایت حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کو یوم اکمال دین اور اتمام نعمت کا نام دیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬