08 October 2013 - 21:35
News ID: 6038
فونت
حزب اللہ لبنان کے اعلی ممبر :
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان کے اعلی ممبر نے اس تاکید کے ساتہ کہ علاقہ میں اسلامی مقاومت کا مستقبل روشن ہے بیان کیا : امریکا سخت سیاسی و اقتصادی بحران میں گرفتار ہے ۔
حسن عزالدين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے عربی ممالک سے متعلق رابطہ عامہ کے ذمہ دار حسن عزالدین نے اس تحریک کی طرف سے عیتا الشعب علاقہ میں منعقدہ تقریب میں جتنی بھی جلد ممکن ہو قومی متحدہ حکومت بنانے کی اپیل کی ہے اور کہا : ایسی حکومت بر سر اقتدار آنی چاہیئے جو کہ لبنان اور علاقہ کی مختلف مشکلات و بحران کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ۔

انہوں نے لبنان کے بعض پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان پارٹیوں کا امریکا اور سامراجی حکومت سے وابستہ ہونا جانا ہے اور بیان کیا : امریکا اس وقت سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے سخت بحران میں گرفتار ہے اور کسی بھی طرح گذشتہ قدرت و طاقت کا اہل نہیں ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے اعلی ممبر نے علاقہ کی حالیہ تبدیلی کو مقاومت قوت کے مفاد میں جانا اور تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت سے مقابلہ میں مقاومت جو اسلامی قوم کے لئے نمونہ میں تبدیل ہوا ہے بے شک اس کے لئے اس سے زیادہ روشن مستقبل انتظار میں ہے ۔

عزالدین نے وضاحت کی : اسلامی مقاومت کی مسلسل کامیابی اس تحریک کو باقی رہنے کا سبب اور علاقہ میں ایک قوی و بنیادی قوت میں تبدیل ہو چکا ہے ، اس بنا پر سامراجی ممالک کسی بھی طرح مقاومت کے محور کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬