‫‫کیٹیگری‬ :
10 October 2013 - 13:40
News ID: 6044
فونت
آیت الله مظاهری :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران میں اصفہان حوزہ علمیہ کے سربراہ نے دشمنوں کی ثقافتی یلغار کے مقابلہ میں خانوادگی انجمن میں بصریت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : عالمی صہیونیسم بہت ہی دقیق منصونہ بندی کے ساتہ سٹرلائیل چائینل و موبائیل جیسے ابزار کے ذریعہ اخلاقی فساد پھیلا رہی ہے ۔
آيت الله مظاهري

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اصفہان حوزہ علمیہ کے سربراہ و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مدرسہ علمیہ صدر بازار اصفہان میں اپنے درس خلاق میں بعض سماجی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مرد کو چاہیئے کہ اپنی بیوی و اولاد کی تربیتی مسائل میں خیال رکھیں اور خاتون بھی اسی طرح اپنے شوہر اور اپنی اولاد کے سماجی و اخلاقی مسائل کا خیال رکھیں ۔

انہوں نے خانوادوں کے درمیان تربیتی مشکلات کے وسیع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : خانوادہ کی آرام و آسائش کا خیال رکھنا اچھی بات ہے لیکن تمام چیزوں سے زیادہ اپنے خانوادے کے مسلمان و شیعہ ہونے کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ، خانوادہ کی تربیت میں روحانیت کا ہونا افضلیت رکھتا ہے تا کہ خانوادہ کا اخلاقی و معنوی ماحول مجروح ہونے سے محفوظ رہے ۔ 

حضرت آیت الله مظاهری نے وضاحت کی : جنس مخالف کے ساتہ دوستی ایک ایسی مشکلات ہے جو آج سماج میں نفوذ کر گئی ہے حالانکہ قرآن میں نا محرموں کے ساتہ تعلق نہ رکھنا مردوں اور عورتوں کے شائستہ ہونے کا ایک معیار بیان کیا گیا ہے کیونکہ نامحرموں سے تعلق انسانیت کو نابود کرتا ہے ، والدین کو چاہیئے کہ اس مسئلہ پر توجہ رکھیں اور ان کی حفاظت کریں ۔

شہوت رانی کے ذریعہ انسانیت کو نابود کرنا صہیونی کے منصوبے میں سے ہے

مرجع تقلید نے سماج میں شہوت رانی کی تبلیغ اور اس کی توسیع کو صہیونیستوں کے منصوبہ میں سے جانا ہے جو اس کے ذریعہ انسانیت کو نابود کرنا چاہتے ہیں بیان کیا : تعلیمی ماحول میں غلط و نادرست منصوبے کے تحت خاتون کی حیا و حجب کو ختم کر دیا گیا ، خانوادہ میں صحیح تربیت کے ذریعہ ایسے ماحول سے محفوط رہ سکتے ہیں مگر ایسی تربیت میں تشدد و تحقیر اور احساسات کو مجروح کرنے سے پرہیز کیا جائے ۔
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬