‫‫کیٹیگری‬ :
03 November 2013 - 16:12
News ID: 6100
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے دینی علماء سے عوام کی جدائی کو دشمنوں کی سازش میں ایک سازش جانا ہے اور عوام کا علماء کے ساتہ تعلق کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج کے مشہور استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اصفہان کے علامہ مجلسی یونیورسیٹی کے طالب علموں سے ملاقات میں خدا کے نبیوں کی بعثت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کی طرف غور کرنے اور لوگوں کی ہدایت میں نبیوں کے کردار کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے انبیای الهی کا مقصد لوگوں کو جہل و نادانی و تاریکی سے رہائی جانا ہے اور بیان کیا : انسان زندگی کے سخت سفر میں رہنمائی و چراغ راہ کا محتاج ہے کہ انبیاء اور ولی خدا انسان کی کامیابی کے لئے بہترین رہنما ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے انسان کی محدودیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : ہدایت کے لئے استاد اور مناسب رہنمائی انسان کی اہم ضرورت میں سے ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بندگان کے لئے ہدایت اور تحصیل علم کو پیغمبران اور انبیاء الہی کا اہم مقصد جانا ہے اور کہا : پیغمبروں کی ذمہ داری یہ ہے کہ اپنی قوم کو ظلمت سے نور کی طرف ہدایت کرے ۔

انہوں نے ایمان اور عمل صالح کو انسان کی کامیابی و نجات کا راستہ بتایا ہے اور وضاحت کی : وہ انسان جو خدا کے حکم کی پیروی کرتا ہے ان کی آخرت نیک ہے اور وہ کامیاب ہیں اور ظالموں کے لئے خدا کی طرف سے سزا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬