رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اپنے نجف اشرف کے آفس میں لبنان کے بعض علماء سے ملاقات میں اسلامی معاشرے میں پائے جانے والے تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی ممالک میں تنازعہ کا پایا جانا اور اہل بیت (ع) کے ماننے والوں کو نشانہ بنانا ، عالمی سامراج جس کے سر فہرست امریکا اور صہیونی حکومت ہے جو فتنہ پھیلانے کے لئے ہر طرح کی کوشش کر رہی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : اسلامی ممالک میں اور ایک ملک کے شہریوں کے درمیان مذہبی فتنہ پھیلانے میں عالمی سامراج کا ہاتہ واضح ہے ۔
حضرت آیت الله نجفی نے تاکید کی : ان تمام سازشوں کے با وجود حقیقی اسلام تا ابد باقی و جاری رہے گا ، کیونکہ اسلام وہ دین ہے جس کی حفاظت خود خداوند عالم کر رہا ہے ۔
مرجع تقلید نے دشمن کے مقابلہ میں مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت کی تاکید کی اور اظہار کیا : مومنوں کو چاہیئے کہ اپنی صفوف کو متحد کریں اور جدائی و علیحدگی کے خطرہ سے ہوشیار رہیں ۔