16 November 2013 - 12:05
News ID: 6122
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کی ہدایت پر محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ۔ جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس رٹ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایام محرم الحرام میں ہے ۔ پورے ملک میں عزاداری کا سلسلہ جاری وساری ہے اور پوری قوم سید الشہداء نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں مصروف ہے۔

ان حا لات میں ملت تشیع بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی اور بلدیاتی انتخابات میں شیعہ قوم وہ آئینی کردار ادانہیں کرسکتی جو انتخابات کے لئے ضروری ہوتا ہے ۔

اس لئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے اور اس ملک کا آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ہم انتخابات میں بھر پورحصہ لیں لہذاٰ ہمارا یہ آئنی حق ہے اور ہم اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اس آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے ۔

بلدیاتی انتخابات چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے بعد کرانے کا حکم صادر فرماتے ہوئے بلد یاتی الیکشن کرانے کی تاریخ آگے بڑھائی جائے تاکہ ملت جعفریہ بھی ملک کے آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬