‫‫کیٹیگری‬ :
17 November 2013 - 17:15
News ID: 6131
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے زیارت عاشورہ کو ایک نادر زیارت کے عنوان سے جانا ہے اور اس کو ایک با فضیلت بتایا ہے اور اس بیان کے ساتہ کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کا انعقاد الہی شعائر کو زندہ کرنا ہے ، امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کی طرف سے شاندار طریقہ سے جوش و خروش کے ساتہ اس عزا کے انقعقاد کی قدر دانی کی ہے ۔
آيت الله موسوي جزايري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور اہواز کے امام جمعہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں زیارت عاشورہ کو ایک نادر زیارت کے عنوان سے جانا ہے اور اس کو ایک با فضیلت بتاتے ہوئے اظہار کیا : زیارت عاشورہ ایک صاحب عظمت ، نادر الوجود اور با فضیلت زیارت ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس زیارت میں 100 مرتبہ اہل بیت (ع) کے دشمنوں پر لعنت بھیجی گئی ہے اور 100 مرتبہ اہل بیت (ع) اور ان کے چاہنے والوں پر سلام بھیجا گیا ہے اور یہی اصلی اور صحیح زیارت عاشورہ ہے ۔

آیت الله موسوی جزایری نے اس اشارہ کے ساتہ کہ زیارت عاشورہ کے آغاز میں اباعبد اللہ امام حسین علیہ السلام پر سلام بھیجا گیا ہے کہا : وہابی اس مسئلہ میں ہم لوگوں کی مخالفت کرتے ہیں کہ تم شیعہ لوگ زیارت عاشورہ کے آغاز میں کس پر سلام کرتے ہو ؟ جو شخص بھی دنیا سے گذر گیا ہو مردہ ہے اس کا کوئی وجود نہیں ہے کہ یہ بات بہت ہی مضحکہ خیز ہے ۔

خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے وضاحت کی : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا روح مطہر زندہ ہے اور اس کے سلسلہ میں بہت ساری پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روایت ہے کہ جس میں فرماتے ہیں مجھ پر سلام کرو دور سے اور نزدیک سے اور اطمینان رکھو کہ تمہارا سلام مجھ تک پہوچتا ہے ۔

اہواز کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتہ کہ حقیقی زندہ شہید پیغمبران و اہل بیت (ع) ہیں تاکید کی : وہابیت کی بنیادی مشکل آیات و روایات کے مطالعہ میں کمزوری ہے لیکن ان کا دعوا بہت ہے اور حالانکہ وہ جانتے ہیں شیعہ جو کہتے ہیں وہ حق ہے اس کے باوجود اپنے نظریات پر اصرار کرتے ہیں اور جہالت کے مرض میں مبتلی ہوتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬