17 November 2013 - 14:03
News ID: 6128
فونت
نجف اشرف کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے اس اشارہ کے ساتہ کہ کربلا انقلابیوں کا قبلہ ہے ، دنیا کے تمام گوشہ میں عاشورہ کے روز امام حسین علیہ السلام کا غم منانا اور مجس و عزا کے منعقد کرنے کو بے مثال جانا ہے ۔
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کی روپرٹ کے مطابق نجف اشرف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ہفتہ اس شہر کے حسینیہ فاطمیہ کبری میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان دنیا کے تمام گوشہ میں عاشورہ کے روز امام حسین علیہ السلام کا غم منانا اور مجس و عزا کے منعقد کرنے کو بے مثال جانا ہے اور بیان کیا : علاقہ کی ممالک ، یورپ، افریقا اور امریکا میں حسینی شعائر بہت ہی شاندار انداز میں منایا گیا ۔

انہوں نے وضاحت کی : حسینی شعائر دنیا میں بے مثال ہیں اس طرح کہ پورے دنیا میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منعقد ہوتی ہے سید و سالار شهیدان (ع) کا غم و ان کی یاد میں عزاداری کامیابی ، اشک و گریہ و کرامت و عزت کے ساتہ ہے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے بعض عربی ممالک کی طرف سے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو روکنے کی کوشش کی شدید تنقید کی اور اظہار کیا : جب کہ حسینی شعائر و امام مظلوم کا غم و ان کی یاد میں عزاداری یورپ ، افریقا اور دوسرے تمام ممالک میں منعقد ہو رہی ہے اور یہ بعض عربی ممالک اس عزاداری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ واقعا ایک عجیب بات ہے ۔

نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے تاکید کی : تمام قوم کو حق ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے راہ میں اپنا پرچم بلند کریں کیونکہ کربلا انقلابیوں کا قبلہ ہے اور اس وقت قوموں کے درمیان جو بیداری کا مشاہدہ ہو رہا ہے وہ حسینی تحریک سے حاصل ہوئی ہے ۔ 

انہوں نے بیان کیا : اس وقت قوم عاشقان اہل بیت (ع) اور ان سے کینہ رکھنے والوں میں تقسیم نہیں ہوتے بلکہ وہ حاکم ہیں جو ان کو اس تقسیم بندی میں گرفتار کرتے ہیں ۔ قوم اس تقسیم بندی سے دوری اختیار کرتی ہیں اور عزت و کرامت کی تلاش میں ہیں ، امام حسین علیہ السلام عزت و کرامت کی علامت ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬