‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2013 - 15:08
News ID: 6132
فونت
آیت‌الله استادی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج کے استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ بعض مذاہب امامت کے سلسلہ میں غلط فہمی کے شکار ہو گئے ہیں بیان کیا : وہ یہ کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ امامت ایک معمولی مقام ہے یہ ان کی غلط فکر ہے اور ہم لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ امامت نبوت کی طرح ہے ۔
آيت‌الله استادي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج کے استاد آیت ‌الله رضا استادی نے ایران کے مقدس شہر قم میں کریمہ اہل بیت (ع) کے روضہ مبارک کے امام خمینی (ره) شبستان میں زائروں اور عزاداروں کے درمیان اس بیان کے ساتہ کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ولایت تشریعی کے علاوہ ولایت تکوینی کے بھی مالک ہیں بیان کیا : ولایت تکوینی کا یہ معنی ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دنیا پر تصرف کی قدرت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے خدا کے پیغمبروں کی رسالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : پیغمبر دین یا اپنے قبل کے پیغمبر کے طریقہ کار کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہیں یا خدا کی طرف سے دوسرا دین لاتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس تاکید کے ساتہ کہ خدا کے پیغمبر خدا کی طرف سے پیغمبری پر فائز ہوتے ہیں اظہار کیا : پیغمبروں کا الکشن نہیں ہوتا ہے اور چونکہ خدا کی طرف سے مشخص ہوتے ہیں اس لئے وہ خدا کے علم اور الہی قدرت کے مالک ہوتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے اس بیان کےساتہ کہ پیغمبروں کی خصوصیت کسی عام و معمولی مقام کی طرح نہیں ہے بیان کیا : معمولی مقام والوں کو عوام کی طرف سے انتخاب کیا جاتا ہے اور کچھ دنوں کے بعد ان سے وہ منصب چھین لی جاتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬