رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے یادگار شہدا تنظیم صوبہ قم کے ممبروں سے ملاقات میں اسلامی انقلاب کے شہیدوں کی مقام و منزلت بیان کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کو شہادت نصیب نہیں ہوئی جس کی وجہ سے غم کا اظہار کرتا ہوں ۔
امام خمینی (ره) اور قائد انقلاب اسلامی مطیع خدا کے واضح مثال ہیں
انہوں نے بیان کیا : بعض متدینین و مقدسین جنگ کے زمانہ میں امام خمینی (ره) پر اعتراض کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ان کو جوان شہیدوں کے خون کا جواب دینا ہوگا ۔
حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے اس استاد نے ایک رویات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ جو لوگ خدا سے رابطہ رکھتے ہیں وہ خدا کی نورانیت کو حاصل کرتے ہیں اظہار کیا : امام خمینی (ره) اور قائد انقلاب اسلامی اس روایت کے مکمل مصداق ہیں اور ہمارے لئے واضح ہو چکا ہے کہ یہ لوگ اس چیز کو بھی درک کر لیتے تھے جس کو ماہرین بھی سمجھنے میں ناکام رہتے تھے ۔
حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے بیان کیا : جو لوگ خود کو خدا کے لئے وقف کر دیتے ہیں اور صرف خدا کی مرضی اور اس کے ارادہ کے علاوہ کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں تو خداوند عالم ان لوگوں کو وہ شعور عطا کرتا ہے کہ جس سے دوسرے بے خبر ہوتے ہیں ۔
امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے تاکید کی : خداون عالم حدیث قدسی میں ارشاد فرماتا ہے کہ جس بندہ کا پورا ہم و غم اطاعت و بندگی ہو میں اس کا آنکھ اور کان بن جاتا ہوں ۔