‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2013 - 17:27
News ID: 6144
فونت
آیت ‌الله استادی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور استاد نے امامت کا مقصد انحرافات سے مقابلہ کرنا جانا ہے اور کہا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد امام کا وجود اس لئے ہے کہ امامت دین میں زیادتی و کمی سے حفاظت کریں ۔
آيت ‌الله استادي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور استاد آیت‌ الله رضا استادی نے حرم مطہر حضرت معصومہ قم (س) کے امام خمینی (ره) شبستان میں منعقدہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں تقریری کرتے ہوئے امامت کے وجود کی دلیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امامت کو نبوت کے امور کو جاری کرنے والا جانا ہے ۔

انہوں نے امامت کے مقاصد میں ایک انحرافات سے مقابلہ کرنا جانا ہے اور بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد امام کا وجود اس لئے ہے کہ دین میں زیادتی و کمی سے حفاظت کریں ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ امام کا وجود پیغمبر کی طرح ہے وضاحت کی : جیسا کہ پیغبر گناہ سے پاک ہو مقام عصمت پا فائز ہو اسی طرح امام بھی گناہ و غلطی سے پاک ہو ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ممبر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : وہ تمام دلیلیں جو انبیاء الہی کے بعثت کے لئے ضروری ہیں وہ مسئلہ امامت کے لئے بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

قم کے امام جمعہ نے اس سوال کے جواب میں کہ اگر آئمہ اطہار (ع) و پیامبر(ص) عصمت کے مقام پر فائز ہیں تو کیوں استغفار کرتے تھے بیان کیا : پیامبر اسلام (ص) ایک روایت میں فرماتے ہیں ہمارا استغفار اس لئے ہے کہ میں چاہتا ہوں میرے دل میں اگر کوئی چیز آ رہی ہے تو وہ ختم ہو جائے ۔

آیت‌الله استادی نے اس بیان کے ساتہ کہ آئمہ اطہار (ع) و پیامبر(ص) کا استغفار لوگوں کے استغفار سے فرق کرتا ہے بیان کیا : بعض کام ہمارے لئے بہتر ہے اور اس کو انجام دینا مشکل نہیں ہے لیکن وہی کام آئمہ اطہار (ع) و پیامبر(ص) کے لئے گناہوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬