23 November 2013 - 14:42
News ID: 6150
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں بے گناہ افراد کی گرفتاریوں سے اجتناب کیا جائے۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی سینٹرل کمیٹی کا  دو روزہ اجلاس میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر نے بیان کیا : عوام اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیکر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے خانہ جنگی کی سازش ناکام بنادیں ۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے : دہشت گرد اور شر پسند، انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ دہشتگردوں اور شرپسندوں کا کوئی مذہب نہیں ان لوگوں سے  پاکستانی عوام اور اعلیٰ افسران اور ادارے تک محفوظ نہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی سینٹر ل کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز  کیا ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے عوام متحد ہوکر ملک دشمن عناصرکے عزائم خاک میں ملادیں ۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا ہے : ہم ملک بھر میں ہونے والے واقعات جن میں سانحہ راولپنڈی ،چشتیاں ،ملتان اور ملک بھر کے دیگر شہروں بالخصوص کراچی میں ہونے والے یکے بعددیگرے دوبم دھماکوں پر تشویش کااظہار کرتے ہیں اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : حکومت کی توجہ شرپسندوں کی جانب سے امام بارگاہوں ،مساجد اور املاک کو نقصان پہنچانے اور زخمیوں کے علاج معالجہ کی طرف مبذول کرواتے ہیں : امام بارگاہوں ، مساجد اور املاک کے نقصان کو پورا کیا جائے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو فوراً گرفتار کیا جائے اور ہمارے بے قصور افراد کی بلاجواز گرفتاریوں سے اجتناب کیا جائے ۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان نے کہا : سانحہ راولپنڈی ملک دشمن عناصر کی ایک سازش ہے جووطن عزیز میں فرقہ وارانہ فسادات کروا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں اس لئے عوام اتحاد اور باہمی رواداری و بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں۔

انہوں نے مذکورہ  بالاواقعات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

آخر میں سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں محرم الحرام میں پیش ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔

اجلاس میں پنجاب ،سندھ ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،آزاد کشمیر ،اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے سینڑل کمیٹی کے ممبران موجود ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬