‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2013 - 12:45
News ID: 6147
فونت
حوزات علمیہ کے سربراہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ نے زاہدان کے طلاب و علماء کے درمیان بیان کیا : علم کا حصول اس کی حفاظت و اس پر عمل اور اس کی اشاعت طالب علموں کی ہم ذمہ داریوں میں ہے تمام طالب علموں کا چاہیئے کہ اس راہ میں قدم بڑھائیں ۔
آيت الله سيد هاشم حسيني بوشهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے زاہدان کے حوزہ علمیہ امام صادق (ع) میں طالب علموں اور علماء کے درمیان بیان کرتے ہوئے کہا : انسان کی زندگی بہت ہی تیزی سے گذر رہی ہے اور انسان کی ضرورتیں بھی زیادہ ہے ، علماء و طالب علموں کو چاہیئے کہ اپنی قمیتی وقت کے ہر لمحہ کو اچھی طرح استفادہ کریں ۔

آیت الله حسینی بوشهری نے وضاحت کی : طالب علم ہمیشہ علم کے ساتہ رہیں اور ان کی حفاظت کریں اور علم کی حفاظت طالب علموں کی ذمہ داریوں میں اولیت رکھتی ہے اور طالب علموں سے سماج کی بھی یہی امید ہے کہ طالب علم ان کی دینی ضرورتوں کو انجام دے سکیں اور علم کے حصول کے ساتہ ساتہ اس عمل کو بھی ساتہ رکھیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : طالب علم شہر و گاوں کے لوگوں کی عام مشکلات و ضرورتوں کو جانیں اور ان کی معنوی و فکری ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں کہ یہ کام علم کے حصول اور اس کی حفاظت پر منحصر ہے اسی وجہ سے طالب علموں کے لئے ضروری ہے کہ ضرورت اولیہ پر پوری طور سے نظر ہو ۔

ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ نے بیان کیا : واجبات پر عمل اور حرام امور سے دوری و پرہیز انسان کی کامیابی کا راز ہے اور اگر انسان اجتہاد کے منزل پر فائز ہو جائے اور کمال کے درجہ پر پہوچ جائے اور اس کے بعد اپنی اندر اور سماج کے درمیان ترقی و تبدیلی کا سبب ہوئے ہوں اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ بہت کوشش و زحمت کی ہے اور سخت راستہ کو طے کیا ہے ۔

انہوں نے طالب علم و علماء سے خطاب ہو کر بیان کیا : طالب علموں و علماء سے میری گزارش یہ ہے کہ وسائل و سہولیات کی کمی کے با وجود درس و بحث میں مشغول رہیں اور اس کی طرف خاص توجہ رکھیں اور علم کو اپنے ذہن میں ملکہ کی صورت میں حاصل کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬