23 November 2013 - 13:28
News ID: 6148
فونت
جعفریہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بانی و صدر ذیشان کاظمی ، محمد عارف ،محمد عابد، سلمان فاروق اُسامہ راحین و دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔
پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ  کے بانی و صدر ذیشان کاظمی اور ان کے ساتہ اس اجلاس میں شریک محمد عارف ،محمد عابد، سلمان فاروق اُسامہ راحین ودیگر نے کراچی شہر کے علاقے انچولی سوسائٹی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے : بے گناہ انسانوں جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں انسان کے روپ میں درندے ہیں۔

ذیشان کاظمی نے بیان کیا : دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر پاکستانی کی آنکھ اشک بار ہے اور اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ اور زخمی شیعہ سنی بھائیوں کے لئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے اس دھماکوں میں ملوث ملزمان کو حکومت جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہوچائے ، کچھ اسلام دشمن عناصر ایسے حالات پیدا کر کے ملک عزیز پاکستان کے امن کو مکمل تباہ کردینا چاہتے ہیں ، وہ یہ جان لیں انشاء ﷲ اگر کوئی ایسے ناپاک اقدام کرنے کی سوچے گا تو پاکستانی عوام اسے باہمی تدبر سے ناکام بنادے گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬