24 November 2013 - 17:20
News ID: 6153
فونت
کاظمین کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ کاظمین کے خطیب جمعہ نے بیان کیا : عربی ممالک کے سربراہ ایران کی جوہری توانائی کی ترقی سے خوف کھا کر صہیونی غاصب اسرائیل کی پناہ ندگی اختیار کر لی ہے اور اس کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے ہیں ۔
حجت الاسلام شيخ جلال الدين صغير


رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق کاظمین کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ جلال الدین صغیر نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ جو مسجد براثا میں منعقد ہوئی اس میں قوم کے درمیان نا امیدی پھیلانے کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگوں کو دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے بجائے ملک میں موجودہ نا امیدی بحران سے مقابلہ کرنا چاہیئے ۔

کاظمین کے خطیب جمعہ نے بیروت لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ کے سامنے حالیہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی : حسینی جذبہ و تحریک کے ذریعہ ظالموں کے کارنامہ کو نابود کر دیا جائے ۔

انہوں نے بیان کیا : ایران کے سفارت خانہ کے سامنے دھماکہ ایک حادثہ یا ایک عام دھماکہ یا دوسرے دہشت گردی حملہ کی طرح نہیں تھا بلکہ یہ تباہی علاقہ کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا تھا ۔

حجت الاسلام صغیر نے بیروت و عراق میں اس طرح کے حادثہ میں غاصب اسرائیل حکومت اور اس کے اتحادیوں کا پشت پردہ ہونا جانا ہے اور اظہار کیا : دشمن اس طرح کے دھماکہ سے شیعوں کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے ۔

انہوں نے مزید تاکید کی : مشرق وسطی کے سیاسی کھیل میں غیر ممکن نہیں ہے کہ عربی ممالک کے سربراہ علاقہ کو نابود کرنے کے لئے اس طرح کی سازش میں صہیونی حکومت کے ساتہ ہو گئے ہوں ۔

کاظمین کے خطیب جمعہ نے ایران کے جوہری توانائی کو پر امن جانا ہے اور بیان کیا : عربی ممالک کے سربراہ ایران کی جوہری توانائی کی ترقی سے خوف کھا کر صہیونی غاصب اسرائیل کی پناہ ندگی اختیار کر لی ہے اور اس کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبہ کے دوسے حصہ میں عراق کے اندرونی مشکلات کی طرف اشارہ کیا اور عراقی حکام سے اپیل کی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتہ نرم لہجہ گفت و گو و نرم رویہ اختیار کریں بیان کیا : حکام کو چاہیئے کہ ہر طرح کی گشیدگی و تنازعہ کو ختم کریں کیونکہ اس طرح کے مسائل عراق کے بحران کو پیچیدہ تر کرتا ہے ۔

عراق کے اس عالم دین نے وضاحت کی : وزیر اعظم اور دوسرے وزراء اپنی اتحاد و یکجہتی کو قائم رکھتے ہوئے عراق کی ترقی اور اس کے مشکلات کو حل کریں ۔ گذشتہ ہفتہ بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے ان کی مشکلات حل کرنے میں کوتاہی نہ کی جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬