‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2013 - 14:32
News ID: 6156
فونت
آیت ‌الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت‌ الله مصباح یزدی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ حکومت ساز فقہ کی تشکیل سخت و مشکل ہے اور اس کے بعد اس قانون کو نافذ کرنا بہت ہی مشکل امر ہے جس میں بہت زیادہ رکاوٹیں پائی جاتی ہے بیان کیا : خدا کے فضل و کرم اور حضرت ولی‌عصر(عج) کے عنایت پر امید کرنا چاہیئے ، کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے اور تجربہ بھی ہوا ہے کہ اگر کام میں اخلاص چاہے کم ہی کیوں نہ ہوں اس کا انجام ممکن ہے ، خدا ایسے کاموں میں اس طرح سے مدد کرتا ہے کہ جو غیر قابل تصور ہے ۔
آيت ‌الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت ‌الله مصباح یزدی نے امام صادق (ع) یونیورسیٹی کے فقہ حکومتی ڈپارٹمینٹ کے اساتید و طلاب و محققین کے گروہ کے درمیان اسلامی حکومت کے قیام کو موجودہ تاریخ کے حیرت انگیز امور میں سے جانا اور اس اشارہ کے ساتہ کہ اسلامی انقلاب تاریخ اسلام و مسلمین میں ایک اہم موڑ ہے بیان کیا : اس حکومت کی پہلی ذمہ داری اسلامی احکامات کی نفوذ کی کوشش کرنا ہے جو اقدار و عقائد کو مضبوط بنانے میں کوشش کرے اور یہی مسئلہ امام خمینی (ره) اور ان کے ساتہ انقلاب میں شریک لوگ جو اسلامی احکام سے منسلک تھے ان کی توجہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کا باعث ہوا ۔

آیت‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : عدلیہ سسٹم کی طرف سے اسلامی احکامات کا اجرا کرنا حکومت کے اسلامی ہونے کی اہم نشانی ہے جس میں اسلام کے مطابق سزا ملتی ہے جس کی طرف غیروں کی خاص نگاہ ہے ۔

انہوں نے اسلامی حکومت کا وجود بغیر اسلامی فقہ کے ہونے کو بے معنی جانا ہے اور بیان کیا : اگر اسلامی حکومت ہو تو کم سے کم مینیجمینٹ میں اسلامی احکامات کا خیال رکھا جائے اور اسلامی حکومت کا سب سے کم درجہ یہ ہے کہ ان کے دفتروں میں اسلامی احکامات کے یقینی حکم کی خلاف ورزی نہ ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬