26 November 2013 - 13:58
News ID: 6158
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ بیروت کے خطیب جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی پروگرام کو ایران کا شرعی و قانونی حق جانا ہے اور تاکید کی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حل کی وجہ سے علاقہ کے بعض بحران بھی ختم ہو جائے نگے ۔
سيد علي فضل الله


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے گذشتہ روز اپنی ایک گفت و گو میں ایران کے جوہری توانائی پروگرام کو ایران کا مسلم حق جانا ہے اور بیان کیا : پر امن جوہری توانائی کا استعمال اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی و شرعی حق ہے میں اس ملک کا پوری طرح حمایت کرتا ہوں ۔

حجت الاسلام فضل الله نے ملک شام میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ملک شام کا بحران قوم کے مختلف گروہ کے ساتہ گفت و گو اور مذاکرہ کے ذریعہ تمام ہو جائے گا اور امید کرتا ہوں کہ اس ملک میں خونریزی اور ویرانی دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا ۔

 انہوں نے وضاحت کی : جیسا کہ لگتا ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک ملک شام کے بحران کو ختم کرنے کے لئے جیسا فعالانہ مشارکت کرنی چاہیئے انجام نہیں دے رہے ہیں ۔

 انہوں نے صہیونیوں کی طرف سے فلسطین میں جاری منصوبے کو خطرناک جانا ہے اور بیان کیا : صہیونی جیسا کہ کوشش میں ہے مسجد الاقصی کو بانٹ دیا جائے اور اسلامی علامت کو ختم کر دی جائے ، مسلمانوں کو چاہیئے کہ فلسطین قوم کے ساتہ اپنی تمام طاقت و قوت کے ساتہ مقدسات کی حفاظت کریں اور اس ملک کا دفاع کریں ۔

فضل الله نے اسی طرح بیروت لبنان میں ایران کے سفارت خانہ کے نذدیک ہوئے دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : یہ دھماکہ جس کا طریقہ و مکان ایک خطرناک پیغام بیان کر رہا ہے اور اس بات کا خوف ہے کہ لبنان مذہبی و قبیلہ ای تنازعہ میں گرفتار نہ ہو جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬