‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2013 - 15:25
News ID: 6165
فونت
آیت ‌الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ‌ حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے اس بیان کے ساتہ کہ معقول نہیں ہے کہ ہر انسان کی پیروی کی جائے بیان کیا : خدا کی بندگی و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نیک لوگوں کی پیروی کرنی چاہیئے ۔
آيت ‌الله وحيد خراساني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ یسین کی تفسیر کو جاری رکھتے ہوئے آیہ « اتَّبِعُوا مَن لاَّ یَسْأَلُکُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ »‌ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جن لوگوں کی پیروی کی جاسکتی ہے ان کی خصوصیتیں بیان کی ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ پیروی اصل کے خلاف ہے بیان کیا : اصل اولی کسی کی پیروی نہ کی جائے ؛ اس طرح اس اصل کو ختم کرنے کے لئے ایک حجت پیدا کرنا ضروری ہے ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : حجت یہ ہے کہ کوئی راستہ نہیں ہے مگر یہ کہ ایک شخص کی پیروی کی جائے کیونکہ مناسب نہیں ہے کہ کوئی شخص کامیابی و خوشنودی کا راستہ بغیر کسی رہنما کے طے کیا جا سکے ۔

حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے اس بیان کے ساتہ کہ ہر شخص کے فطرت میں کامیابی و خوشنودی نام کا وجود مخفی ہوتا ہے اظہار کیا : انسان فطری طور سے چاہتے ہوئے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اس لاپتہ شئی کی تلاش میں ہے اور چونکہ خود بلند علم و درک سے بے بہرہ ہے مجبور ہے ایک نیک شخص کی پیروی کرے ۔

قرآن کریم کے اس مشہور مفسر نے اس تاکید کے ساتہ کہ ہر شخص کی پیروی مناسب نہیں ہے ، جس شخص کی پیروی کی جائے اس کی کیا خصوصیت ہونی چاہیئے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر جس شخص کی پیروی کی جا رہی ہو وہ شخص کسی انعام و ثواب کے زنجیر میں جکڑا نہ ہو ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے تاکید کی : جس شخص کی پیروی کی جا رہی ہے وہ ہدایت یافتہ ہو کیونکہ فاقد شئی معطی شئی نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ ہر انسان خود سے گمراہی کے علاوہ کچھ نہیں رکھتا بیان کیا : تمام انسان محتاج و فقیر ہے اور اگر خدا ہاتہ نہ تھامے تو خود خاتم بھی اس کا مجبور ہے کہ خدا کے کلمات کو اچھی طرح سمجھے ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بشریت کی اصلی مشکلات کی ایک وجہ اور انسان کی بد نسیبی کی علت قرآن مجید کی طرف توجہ نہیں ہونا اور قرآن کو چھوڑنا جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬