رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آئندہ روشن ادارہ کے صدر حجت الاسلام پور سید آقایی سے ملاقات میں اس بیان کے ساتہ کہ مہدویت کا مسئلہ ایک عظیم مطالب کا مالک ہے بیان کیا : امامت سالمیت کا مجموعہ ہے انسان امام کو اپنی زندگی کے تمام گوشہ میں اپنا قائد و رہنما جانتا ہے ۔
انہوں نے دینی طرز زندگی کو تمام لوگوں کی ضرورت جانا اور بیان کیا : اپنی زندگی بسر کرنے کے طریقے آئمہ معصوم علیہم السلام سے حاصل کرنا چاہیئے اور ان کو اپنی زندگی میں نمونہ عمل بنائیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے آئمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرنے کے سلسلہ میں امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگوں کو اس طرح اپنی زندگی بسر کرنی چاہیئے کہ اہل بیت علیہم السلام کے فخر کا سبب ہو ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس تاکید کے ساتہ کہ ہم لوگوں کا رویہ و عمل امام کے پسند کے مطابق ہونا چاہیئے وضاحت کی : انسان جب اپنی راہ زندگی میں غلط راستہ کی طرف نکل جائے تب بھی وہ اس سے لوٹ کر صحیح راستہ ختیار کر سکتا ہے ۔
انہوں نے اسلامی روایتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : جب تک امام معصوم علیہ السلام کا وجود اس زمین پر ہے توبہ و استغفار کا دروازہ کھلا ہوا ہے لیکن جب حجت خدا نہ ہوں تو توبہ راستہ بند ہو جائے گا ۔