01 December 2013 - 15:50
News ID: 6169
فونت
جمیعت علمائے اسلام پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جمیعت علمائے اسلام کے امیر نے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : خطے اور پاکستان میں جو امریکی مداخلت جاری ہے اسے روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک لائن پر چلنا ہوگا ۔
جميعت علمائے اسلام پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : خطے اور پاکستان میں جو امریکی مداخلت جاری ہے اسے روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک لائن پر چلنا ہوگا، اور سب کا ایک فیصلہ ہونا چاہیے، تنہا پروازوں سے امریکہ کو فائدہ ہوگا۔

جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے : پہلے طالبان اور دہشتگرد خطے میں خطرے کی علامت سمجھے جاتے تھے لیکن اب افغانستان میں امریکی فوج کا مزید قیام، خطے کیلئے خطرناک ہوگا۔

سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے تاکید کی : خطے اور پاکستان میں جو امریکی مداخلت جاری ہے اسے روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک لائن پر چلنا ہوگا، اور سب کا ایک فیصلہ ہونا چاہیے، تنہا پروازوں سے امریکہ کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا : اس ساری صورتحال پر خطے کے ممالک کو مشترکہ تحقیقات کیلئے حکمت عملی بنانی چاہیے۔ افغانستان میں امریکی فوج کا قیام خطے کے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا۔

نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا : ان کی جماعت نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پھر سے ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ پیدا ہونے والے تعطل کا خاتمہ ایک مشترکہ حکمت عملی سے کیا جائے، لیکن اس کوشش کو سبوتاژ کر دیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے بیان کیا : ان کی جماعت تحفظ پاکستان آرڈیننس کو کلی طور پر مسترد کرتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬