‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2013 - 18:56
News ID: 6175
فونت
آیت ‌الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس تاکید کے ساتہ کہ مدرسہ و اسکول کی تعمیر صدقہ جاریہ ہے بیان کیا : صدقہ جاریہ ایک ایسا عمل ہے جو مرنے کے بعد بھی انسان کو فائدہ پہوچاتا رہتا ہے ۔
مدرسہ و اسکول کی تعمیر صدقہ جاریہ ہے


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے گذشتہ شب اس ملک کے مدسہ تعمیر کرنے والے خیریہ تنظیم کے صدر اور ممبروں سے ملاقات میں اسلامی روایت کی طرف اشارہ کیا جس میں علم و دانش کی طرف خاص توجہ دی گئی ہے بیان کیا : مدرسہ تعمیر کرنے والے خیرین افراد اپنے نیک عمل کے ذریعہ علم و دانش کی ثقافت کو وسیع کرنے میں مشغول ہیں ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتہ کہ مدرسہ و اسکولوں کی تعمیر صدقہ جاریہ ہے بیان کیا : صدقہ جاریہ ایک ایسا عمل ہے جو مرنے کے بعد بھی انسان کو فائدہ پہوچاتا رہتا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے تاکید کی : اسکولوں اور مدرسوں میں دین اسلام کے موافق و مخالف گروہ کی تربیت کا امکان پایا جاتا ہے لہذا اپنے بچوں کی صحیح تربیت کی فکر میں رہنا ضروری ہے ۔

مرجع تقلید نے مدرسہ تعمیر کرنے والے خیرین کی قدر دانی کرتے ہوئے بیان کیا : یقینا وہ لوگ جو معاشرے میں دین و علم کی خدمت کے راہ پر ہیں اور مدارس و اسکولوں کی تعمیر کر رہے ہیں خدا ان کو بہت ثواب عنایت کرے گا ۔

امام صادق (ع) ادارہ کے صدر نے اس اشارہ کے ساتہ کہ دشمن دین اسلام کے خلاف بے شمار فعالیت انجام دے رہے ہیں اظہار کیا : مدارس کی تعمیر کے بعد ایک تنظیم ہونی چاہیئے جو ان مدارس کو صحیح طریقہ سے کام کرنے پر نگرانی کرے اور انحراف سے دور رکھے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬