02 December 2013 - 14:49
News ID: 6176
فونت
سعودی عرب کے ایک عالم دین نے بیان کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں قطیف کے ایک عالم دین نے امام زین العابدین علیہ السلام کی مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام سید سجاد علیہ السلام نے اسلامی قوم کو برائی و گمراہی سے بیداری کے لئے دعا و گریہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ۔
حجت الاسلام شيخ فيصل العوامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کے ایک عالم دین حجت الاسلام شیخ فیصل العوامی نے اس شہر کے لوگوں کے درمیان اپنی تقریر میں کربلا کے واقعہ کے بعد اہل بیت (ع) کی زندگی کا جائزہ لیتے ہوئے بیان کیا : امام زین العابدین علیہ السلام اور آئمہ معصومین (ع) امام حسین (ع) کے شهادت کے بعد ان کی تحریک کو جاری رکھا اور اسلامی امت کی بیداری میں مشغول ہو گئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : سید سجاد امام زین العابدین علیہ السلام نے برائی و گمراہی سے اسلامی قوم کی بیداری کے لئے دعا اور گریہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ۔

سعودی عرب کے اس عالم دین نے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام کے شہادت کے بعد امام سید سجاد علیہ السلام کو جو مواقع ملے اس کو اچھی طرح استعمال کیا اور امام باقر (ع) اور امام صادق (ع) کے زمانہ میں علمی ترقی کے لئے مقدمہ فراہم کیا ۔

حجت الاسلام العوامی نے شیعہ کے چوتھے امام کے شاگردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام صادق علیہ السلام کے زمانہ میں جو بے مثال شاگرد مقبول و جید تھے وہ امام زین العابدین علیہ السلام کے زمانہ میں ان کے شاگرد تھے ۔

انہوں نے اسلامی قوم کی ہدایت میں امام سجاد علیہ السلام کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا : امام صادق (ع) کے زمانہ میں دو قسم کا انحراف پایا جاتا تھا ایک روحی انحراف اور دوسرا فکری انحراف جس کا مقابلہ امام سید سجاد علیہ السلام نے اچھی طرح کیا تا کہ حسینی تحریک خاموش نہ ہونے پائے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬