رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں آج اپنے فقہ کے درس خارج میں صفر کے مہینہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور اسلام کے مبلغین کی خدمت میں خاص شفارش کی ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتہ کہ امام حسین علیہ السلام کی عزا کا قیام دشمنوں کی سازش سے مقابلہ کرنے کا اہم راستہ جانا ہے اور کہا : صفر کے مہینہ کی مناسبت سے عزاداری میں مومنین کی شرکت گذشتہ برسوں سے پر رونق ہونی چاہیئے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے تکفیری تحریک کی سازش کے سلسلہ میں متنبہ کراتے ہوئے اس تحریک کو اسلامی دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ جانا ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتہ کہ تکفیری وہابیت اپنی ہر طرح کی تعاون جو ان کو مختلف صورت میں حاصل ہو رہی ہے ، اس وقت اپنی جڑ مضبوط کر رہا ہے بیان کیا : علماء اسلام کو چاہئے کہ اس تحریک کے مقابل میں متحد ہوں اور ہوشیاری سے کام لیں ۔
مرجع تقلید نے شیعوں اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کے خلاف وہابیوں کی شبہات کو بے بنیاد و بے اساس جانا ہے اور وضاحت کی : اس کے با وجود اس تحریک کے ذریعہ جو شبہات پیش کئے جا رہے ہیں اس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ۔