10 December 2013 - 15:51
News ID: 6201
فونت
عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے : عزاداری سید الشہدؑا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، عوام مذہبی جذبے سے سر شار شہدائے کربلا کا چہلم منائے گی ۔
عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے : عزاداری سید الشہدؑا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، عوام مذہبی جذبے سے سر شار شہدائے کربلا کا چہلم منائیں، حکومت دہشت گردی کے تدارک کے لئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے منگل کے روز اسلام آباد پہنچنے پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : حضرت امام عالی مقام نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنے خانوادے سمیت خدائے بزرگ و برتر کے حضور قربانی دی جبکہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے اس مشن کی تکمیل کرتے ہوئے کربلا سے شام اورشام سے مدینہ کا سفر طے کیا اور دنیا پر واضح کردیا کہ حق و سچ صرف اور صرف حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہے اور قیامت تک یزیدیت نابود ہو چکی ۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بات زور دے کر کہی کہ مومنین شہدائے کربلا کے جلوس اور مجالس ہائے عزاء مذہبی جذبے سے سرشار ہو کر منائیں ۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حکمرانوں پر واضح کر دیا ہے کہ عزاداری سید الشہدؑا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی کیوں کہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کوئی کمپرمائز نہیں ہو سکتا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید بیان کیا : دہشتگردی کے تدارک کیلئے قوانین موجود ہیں مگر ریاست ان پر عمل درآمد میں قاصر نظر آ رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے آئین و قانون پر عم لدرآمد کرے کیونکہ یہ ریاست کے اولین فرائض میں سے سب اہم فرض ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬