14 December 2013 - 13:24
News ID: 6214
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے مفتی نے تاکید کی ہے کہ وہ شخص جو خودکش حملہ انجام دیتا ہے وہ مجرم ہے اور اس نے خود کو جہنم میں ڈالنے کے لئے پیش قدمی کی ہے ۔
مفتي شيخ عبدالعزيز آل الشيخ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اس تاکید کے ساتہ کہ جو شخص اپنے کمر میں بم لگا ہوا کمر بند باندھ کر دھماکے کرتا ہے وہ مجرم ہے اور اس نے خود کو جہنم میں ڈالنے کے لئے پیش قدمی کی ہے ۔ کیونکہ ایسے لوگ خود کو قتل کرتے ہیں اور دوسروے کے قتل کا بھی سبب بنتے ہیں ۔

انہوں نے ریاض میں اپنے ایک تقریری میں وضاحت کی : ایسے لوگوں کا دل منحرف ہو چکا ہے اور وہ گمراہ ہو چکے ہیں ان کی فکروں کو بدل دی گئی ہے اور ان کے عقل و ذہن پر فساد و برائی نے تسلط اختیار کر لی ہے ۔ ان کو ایک ایسا مواد دیا جاتا ہے جو ان کے عقل و ذہن کو خراب کر دیتا ہے لہذا وہ حق و باطل کے درمیان فرق کی تشخیص نہیں کر پاتے ہیں ۔

یہ اس وقت ہے کہ وہابی علماء ایسے لوگوں کے لئے جو اس طرح کے خود کش حملہ انجام دیتے ہیں آخرت میں بہت زیادہ اجر و ثواب ملنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔

سعودی عرب کے اس مفتی نے اس زمانہ میں یہ بیان دے رہے ہیں جب کہ برسوں سے دہشت گرد خودکش حملہ کر رہے ہیں اور بے گناہ مسلمان خاص کر شیعہ اس کے شکار ہو رہے ہیں لیکن اس مفتی نے برسوں سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور معلوم نہیں کہ وہ اب کیوں اس نتیجہ پر پہونچے ہیں اور ان کے اس بیان سے ان کا کیا مقصد ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬