16 December 2013 - 21:05
News ID: 6228
فونت
سعودی عرب سیہات کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب سیہات کے امام جمعہ نے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ لہو و لعب سے دوری اختیار کریں اور بیان کیا : علم بغیر عمل کے بے کار ہے ۔
حجت الاسلام شيخ عبد المحسن النمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سیہات کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ عبد المحسن النمر نے گذشتہ روز علم کے حصول کے فائدے اور اس کے تاثیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : کسی موضوع کا علم ہونا اس کو انجام نہ دینے کی دلیل نہیں ہے ۔ بہت سے لوگ کسی بھی مسئلہ کے واجب و حرام ہونے کا علم رکھتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے ۔

انہوں نے علاقہ میں پیش آئے حوادث کا جائزہ لیتے ہوئے بیان کیا : وہ قوم جو دوسروں کے قتل کے فکر میں ہے وہ مردہ قوم ہے اور وہ قوم زندہ ہے جو لوگوں کے فائدہ اور ان کی سہولت مہیہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

سعودی عرب سیہات کے امام جمعہ نے سورہ یونس کی ساتویں آیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : تمام فساد و گناہ کی علت دین اسلام کی بنیادی راستہ سے غفلت ہے ، یہ انحراف گمراہی ، نقصان و ضلالت کا سبب ہوتا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : غفلت و گمراہی سے نجات کا راستہ خداوند عالم کو یاد کرنا ہے ، انسان کو چاہیئے کہ اپنے اس اعمال کا خیال رکھیں جو وہ انجام دیتے ہیں کیونکہ خدا کی یاد سے غفلت انسان کی گمراہی کا سبب بنتا ہے ۔ 

حجت الاسلام نمر نے اسلامی جمہوریہ ایران و عراق کے درمیان جنگ کے زمانہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایران و عراق کے درمیان جنگ کے زمانہ میں وٹیکن نے امام خمنی رہ کو ایک خط لکھا کہ صدام کا دل مردہ ہو چکا ہے وہ زندہ ہونے والا نہیں ہے کیونکہ ظلم و گمراہی سے لبریز ہے ۔

انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا : جوانی کے زمانہ میں دل کا زندہ ہونا بہت آسان ہے بنسبت عمر دارز اور بڑھاپے کے زمانہ سے لہذا جوانوں کو چاہیئے کہ لہو لعب سے دوری اختیار کریں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬