19 December 2013 - 13:58
News ID: 6235
فونت
ملک شام کے مفتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملک شام کے مفتی نے دہشت گرد گروہ کی طرف سے اس ملک میں ہو رہے جنایت کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : بعض عربی ذرائع ابلاغ شام کے بحران کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔
شيخ احمد بدرالدين حسون


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں اہل سنت کے مفتی ، شیخ احمد بدرالدین حسون نے اس ملک میں « شام اور قومی اتحاد » کے عنوان سے دمشق کے ہٹل داماروز میں منعقدہ کانفرنس میں اسلامی سماج میں اخلاقیات کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی معاشرے میں اس اخلاقیات کی ضرورت ہے جس کی بنیاد اسلامی ہو ۔

انہوں نے اخلاقیات سے اسلامی معاشرے کی دوری کو دینی تربیت میں غفلت و کمی کی وجہ جانا ہے اور وضاحت کی : اسلامی اخلاقیات دینی و علمی و ثقافتی اداروں کی طرف سے کم توجہی کی وجہ سے اس ملک کے علاقہ میں تاریخی اعتبار سے کم رنگ ہو گئی ہے ۔

اہل سنت عالم دین نے دہشت گردوں کی طرف سے ہو رہے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : تکفیری گروہ شام کی مظلوم عوام کے ساتھ مختلف قسم کا ظلم و جرم انجام دے رہی ہے ان کے لئے عورت ، مرد ، شیعہ و سنی و عیسائی میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : دہشت گرد و تکفیری گروہ بیرون ممالک کی حمایت کے ساتھ اس ملک میں قبیلہ ای و مذہبی جنگ پھیلانے کی کوشش میں ہیں ۔

شیخ بدرالدین حسون نے عربی ذرائع ابلاغ پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : بعض عربی ذرائع ابلاغ جھوٹی افواہ و آگ اگلنے کے ذریعہ شام کے بحران کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور اس کے ذریعہ شام کی مظلوم عوام کے خلاف ظلم و جنایت میں اضافہ کا سبب ہو رہا ہیں ۔

انہوں نے اظہار کیا : علماء و دینی رہنماوں کو چاہیئے کہ شام کے بحران کو ختم کرنے میں موثر کردار پیش کریں جس کی عملی صورت کو انجام دینے کے لئے علماء اسلام اپنے ہم فکر افراد کے ساتہ جتنا زیادہ ہو سکے اسلام کے حقیقی چہرہ کو دنیا والوں کے سامنے دوبارہ پیش کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬