‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2013 - 20:38
News ID: 6243
فونت
آیت الله خاتمی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس خبرگان رہبری کے ممبر نے بیان کیا : جب تک امریکا اپنی شیطانی کارکردگی و مختلف گندے منصوبے کو جاری رکھے گا امریکا مردہ باد کا نعرہ لگتا رہے گا ۔
آيت الله خاتمي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مشہور و معروف عالم دین نے اپنی ایک تقریر میں بیان کیا : ایران کے شہدا اس فکر اور اس عقیدہ کے ساتھ کہ امریکا ہم لوگوں کا اول درجہ کا دشمن ہے یہ مسئلہ مسلسل کئی سال تک مشاہدہ کیا گیا اور اپنی جان پیش کی لہذا اس کو آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس مسئلہ کے لئے شہدا نے قربانی دی ، آٹھ سال دفاع مقدس اور اس زمانہ میں بے شمار شہدا کی قربانی علاقہ میں امریکا کی شیطنت کی وجہ سے ہوئی، جس سے اتنی آسانی سے گذرا نہیں جا سکتا ۔   

 انہوں نے وضاحت کی : شہادت کی ثقافت سامراجی ثقافت کو نابود کرتی ہے اور جب تک امریکا اپنی شیطانی کارکردگی و مختلف گندے منصوبے کو جاری رکھے گا امریکا مردہ باد کا نعرہ لگتا رہے گا ۔

تہران کے موقت امام جمعہ نے وضاحت کی : ہم لوگوں کو جاننا چاہئے کہ مفید تنقید ہر زمینہ کے لئے حیات و تازگی کا سبب ہوتا ہے اور اگر سماج میں مفید تنقید کا وجود نہ ہو تو سماج میں ٹھراو و جمود حاکم ہو جائے گا ۔

آیت الله خاتمی نے بیان کیا : جوہری مذاکرہ کی حمایت کے ساتہ اگر فضا آزاد ہے تو رسالہ یا میڈیہ تنقید کرنا چاہتے ہیں تو انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے آزادانہ تنقید کریں جو مستند و مستدل ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬