‫‫کیٹیگری‬ :
30 December 2013 - 16:15
News ID: 6272
فونت
آیت الله خاتمی نے صوبہ کرمان کی عوام کے اجتماع میں؛
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله خاتمی نے صوبہ کرمان کی عوام کے عظیم اجتماع میں تاکید کی: یورپین وفد کی فتنہ پرور افراد سے ملاقات کا زمینہ فراہم کرنے والے معزول و متنبہ کئے جائیں ۔
آيت الله خاتمي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عارضی امام جمعہ آیت الله سید احمد خاتمی نے اج دوپہر میں9 دی (30 دسمبر) کے موقع پر شھر کرمان میں ہونے والے حسینیوں کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا: 9 دی کو ملک کے گوشہ گوشہ میں ہونے والی قومی ریلیوں میں عوام کی شرکت نے ملک کو بیگانہ حملوں کے مقابل محفوظ کردیا ۔


انہوں نے مزید کہا: دشمن یہ کہنے کے باوجود کہ تمام آپشن ہماری میز پر موجود ہیں پھر بھی کچھ نہ کرپائے تو یہ ملت ایران کی استقامت اور دشمن کی ناتوانی کی نشانی ہے ۔


مجلس خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ کرمان کے عوامی نمائندہ نے بیان کیا: اگر غاصب صھیونیت نے ایران کے خلاف چھوٹا سے  چھوٹا اقدام بھی کیا تو تل‌آویو اور حیفا کو مٹیوں کے ڈھیر میں بدل دیں گے  ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ 9 دی 88 شمسی ہجری میں ایران نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کوئی بھی ایرانیوں کے ارادہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا کہا: 9 دی 88 شمسی ہجری کا  کھلا پیغام یہ تھا کہ ایرانی عوام ہمیشہ میدانوں میں حاضر ہے اور اگر ایک بار پھر فتنہ پھلانے کی کوشش کی گئی تو اس سے بھی عظیم موج سے روبرو ہوں گے  ۔


خبرگان رھبر کونسل کے سرکردہ ممبر نے کہا: مرسل اعظم (ص) کو اپنے انتقال کے بعد تین فکر لاحق تھی جن میں سے ایک یہ ہے تھی لوگ ہدایت کے بعد گمراہ نہ ہوجائیں، مگر ایرانیوں نے امام خمینی(ره) کی رحلت کے بعد زمانہ کے ولی فقیہ کو بخوبی پہچان لیا تھا اور وہ عشق جو امام خمینی(ره) کے لئے تھا سب کا سب رهبر معظم انقلاب اسلامی پر نثار کردیا  ۔


انہوں نے مزید کہا: فتنہ ایک ایسی تحریک کا نام ہے جس میں باطل، حق کا ملبوس زیب تن کرلیتا ہے اور لوگوں پر حق و باطل کے درمیان فرق کرنا دشوار ہوجاتا ہے ۔ 


 حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ استاد نے یاد دہانی کی: فتنہ کی دوقسمیں ہیں، ایک روشن و واضح ہے جیسا کہ کیمینیسٹ نے ابتداء انقلاب میں فتنہ برپا کیا جسے عوام نے تیزی کے ساتھ معاشرہ سے اکھاڑ پھینکا اور فتنہ کی دوسری قسم مرموز اور پوشیدہ فتنہ ہے کہ اگر انسان کا دامن بصیرتوں سے خالی ہوتو دھوکہ کھا جاتا ہے جیسا کہ زبیر جنہیں سیف الاسلام کا لقب حاصل تھا جنگ جمل میں مولائے کائنات علی علیہ السلام کے مد مقابل اگئے  ۔


آیت الله خاتمی نے کہا: بعض افراد اپنی خصوصی نشستوں میں کہتے ہیں کہ عوام کو چین کی زندگی بسر کرنے دیں امریکا سے سے رابطہ قائم ہونے دیں ، بعد میں یہی کہیں گے کہ اسرائیل سے بھی رابطہ قائم ہونے دیجئے ۔


انہوں ںے کہا: ایرانی حسینی ہیں اور ایرانیوں کا نارہ "هیهات من الذلة" ہے لھذا ذلتیں برداشت نہیں کرسکتے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے رکن نے امام خمینی(ره) کے اس بیان (امریکا بڑا شیطان ہے) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم اج بھی دیکھ رہے ہیں کہ امریکا کا ماہیت بدلی نہیں ہے اور امریکا کی ایرانیوں سے دشمنی اب بھی باقی ہے ہمیں بڑے شیطان پر ہرگز بھروسہ نہیں کرنا چاہئے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: مذکرات کرنے والی ٹیم مکتب حسینیت کی تربیت یافتہ ہے جو ہرگز ذلت و خواری کو زیب تن نہیں کرسکتے اور  ہمیں بھی ان مذکرات سے کوئی امید نہیں ہے ۔


تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا: ہمارا نظام دشمن کی انکھوں میں کانٹے کے مانند کھٹک رہا ہے لھذا وہ ائے دن ہہانے بہانے سے اس ملک پر حملہ کرتے ہیں ، کبھی حقوق بشر کو بہانہ بناتے ہیں تو کبھی دور تک مار کرنے والی میزائیلوں کو اور اس طرح کے دیگر بہانہ تا کہ ایران کی ترقی کی راہوں میں روڑے اٹکا سکیں ۔


انہوں نے مذاکرہ کرنے والی ایرانی ٹیم کو خطاب میں کہا: اگر اپ نے محسوس کیا کہ مغربی ممالک ایٹمی مسئلہ کے سوا کسی اور مسائل کی جانب بڑھ رہے ہیں تو اپ ان سے کہدیں کہ فضولی موقوف ۔

 

 

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬