27 January 2014 - 13:01
News ID: 6365
فونت
علمی نشست میں مورد بحث قرار پایا؛
رسا نیوز ایجنسی- «ایران میں گھرانوں کا مستقبل اور حوزات علمیہ کا ذمہ دای» کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔
علمي نشست


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مھدویت ریسرچ سنٹر نے « ایران میں گھرانوں کا مستقبل اور حوزات علمیہ کا ذمہ دای » کے عنوان سے گذشتہ روز ایک علمی نشست کا انعقاد کیا ۔ 


اس رپورٹ کے مطابق، اس نشست میں حجت الاسلام رحیم کارگر ، پیام نور یونیورسٹی کے مینجر حجت‌ الاسلام رضا علی کرمی اور ایران کے نامور اسکالر سعید خزائی نے تقریریں کی ۔


حجت ‌الاسلام رضا علی کرمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گھرانوں پر کوئی خاص توجہ نہیں کی جارہی ہے کہا: آج دنیا سماج کو اپنے قبضہ میں لینا چاہتی ہے اور اسی مقصد سے گھرانوں پر کام کیا جارہا ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: کوئی بھی گورمنٹ گھرانوں پر توجہ کئے بغیر مہنگائی اور معاشرہ کی دیگر مشکلات کو نہیں کنٹرول کرسکتی ۔


پیام نور یونیورسٹی کے مینجر نے یہ کہتے ہوئے کہ سامراجیت گھرانوں کی ماہیت بدل کر اپنے مقاصد کو حاصل کرسکتی ہے کہا: گھرانوں کے ماحول میں تبدیلی حکومتوں کی تبدیلی کا سبب ہے  ۔


انہوں ںے مزید کہا :جب گھرانے کا ماحول پردے و پاکدامنی ، بچوں کی تعداد، مذھبی موقعیت اور عقائد کا دفاع کے میں بدل جائے اور اس ماحول کا انسان جب کسی منصب تک پہونچے گا تو انہیں باتوں کو حکومت میں برسرکار لانے کی کوشش کرے گا ۔


حجت ‌الاسلام کرمی نے تاکید کی : آمریت اور عالمی سامراجیت کا نارہ یہ ہے کہ اگر دنیا پر قبضہ جمانا چاہتے ہو تو گھرانوں کو اپنے قبضہ میں لے لو  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬