‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2014 - 13:13
News ID: 6343
فونت
ایران کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – زاهدان کے مشھور سنی عالم دین اور امام جمعہ نے کہا: اہل سنت افراط گری، تفرقہ اندازی اور شدت پسندی کے مخالف ہیں ۔
مولوي عبد الحميد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زاهدان کے سنی امام جمعہ مولوی عبد الحمید نے اتوار کی شام، ستائیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے اختتامیہ میں کہا: یہ کانفرنس ان حساس حالات میں منعقد کی جارہی ہے کہ دشمن مسلمانوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کے درپہ ہے کہ اس سلسلہ میں ہم خدا کے شکر گزار ہیں  ۔


انہوں نے رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اپ امت اسلامیہ اورعالم  اسلام کے اتحاد میں کوشاں ہیں اور مجمع تقریب اسلامی بھی اپ ہی کے بنا کردہ ہے ۔


مولوی عبد الحمید نے سید المرسلین(ص) اور قرآن کریم کی محبت مسلمانوں کا اہم ترین سرمایہ جانا اور کہا: اگر دنیا کی ساری قومیں اپنا سارا سرمایہ ہمیں دے دیں تو بھی ہم سید المرسلین(ص) اور قرآن کریم کی محبت سے دست بردار نہیں ہو سکتے ۔


زاهدان کے سنی امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال کا تمام اسلامی فرقوں اور مذاھب سے مطالبہ ہے کہ اس کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں کہا: خدا کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنا سبھی پر لازمی ہے اور تفرقہ و اختلاف ناروا ہے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ الھی قوانین انسانی قوانین سے بالاتر ہیں کہا: الھی قانون قیام قیامت تک منسوخ نہیں ہوں گے اور خداوند متعال نے تفرقہ اور اختلاف ہمارے اوپر حرام قرار دیا ہے ۔


مولوی عبد الحمید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم شیعہ اور سنی مشترکات سے متوصل ہوں کہا: مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے والے کو خدا دنیا میں رسوا کرے گا اور اخرت میں اپنے عذاب دوچار کرے گا ۔


زاهدان کے سنی امام جمعہ نے محبت اهل بیت(ع) کو سنی ایمان و اعتقادات کا حصہ جانا اور کہا: اهل بیت(ع) خصوصا جن کا شمار اصحاب میں ہوتا ہے ان کا شمار اسلامی مشترکات میں کیا جاتا ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اہل سنت افراط گری، تفرقہ اندازی اور شدت پسندی کے مخالف ہیں کہا: اسلامی جمھوریہ ایران پر ذرا سی بھی آنچ اگئی تو ہم اہلسنت اس کا دفاع کریں گے ۔


مولوی عبد الحمید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کے شیعہ اور سنیوں کو اپنی آزادی و جمھوریت کی فکر لاحق ہے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے اس سلسلہ میں مکمل کوشش کرنے کی تاکید کی  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬