01 February 2014 - 17:55
News ID: 6386
فونت
پاکستان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے انقلاب اسلامی ایران کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کو حقیقی اسلام کے چہرے سے روشناس کرایا ۔
جماعت اسلامي پاکستان کے جنرل سکريٹري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے انقلاب اسلامی ایران کے خلاف مغرب دنیا اور امریکی سازشوں ناکام و بے اثر جانا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کو حقیقی اسلام کے چہرے سے روشناس کرایا کہا : ایران کا اسلامی انقلاب، شاہ اور سامراجی آلۂ کاروں کے مقابلے میں حضرت امام خمینی (رہ) کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔


پاکستان کے سنی عالم دین نے ایرانی عوام کی جانب سے حضرت امام خمینی(رہ) کی تحریک کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا : ملت ایران نے انقلاب کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی قوم اور ایرانی حکام نے ہمیشہ اسلامی انقلاب اور اس کے اہداف و مقاصد کی پابندی کا ثبوت دیا ہے کہا: مغربی ملکوں نے اسلامی انقلاب کے خلاف بے پناہ سازشیں کیں لیکن ان کی شیطانی سازشیں، ملت ایران کی پائداری اور استقامت سے ناکام ہوگئیں ۔


لیاقت بلوچ نے مزید کہا : انقلاب اسلامی ایران ، ایران کے طاقتور بننے اور ایرانی حکومت و ملت کی خود اعتمادی کا سبب بنا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬