‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2014 - 15:51
News ID: 6435
فونت
حجت الاسلام عقیل حسین خان:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے جنرل سکریٹری نے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے عالمی سامراجیت کی چکیوں میں پسی قوموں کو نئی زندگی عطا کی ہے ۔
حجت الاسلام عقيل حسين خان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عقیل حسین خان انقلاب اسلامی ایران کی 35 سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای ، مراجع تقلید عظام اور ملت ایران کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کا انقلاب صرف ایرانیوں کا انقلاب نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے تمام مظلوموں اور ظلم کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کا انقلاب ہے کہا: اس انقلاب نے دنیا کی پسی ہوئی اقوام کو ایک نئی زندگی دی ہے، آج دنیا میں بیداری کی جو تحریک چلی ہے وہ اس انقلاب کی بدولت ہے، اس انقلاب نے دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔


حجت الاسلام خان  نے مزید کہا: امام خمینی (رہ) کا انقلاب صرف ایرانی نہیں بلکہ اسلامی تھا جس نے آمریت اور ستم شاہی کے محلوں میں اگ لگا دی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬