رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا : آج 35 سال گزرنے کے باوجود انقلاب اسلامی ایران تمام عالم استکبار کو انکی شکست کا پیغام دے رہا ہے۔
انہوں نے بانی انقلاب اسلامی، امام خمینی (رہ) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا : امام راحل (رہ) کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب کی فیوض و برکات سے آج بھی پوری دنیا کے باشعور عوام فیضیاب ہو رہے ہیں۔
اطہر عمران طاہر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی برکات کی وجہ سے لوگوں میں جذبہ حریت اجاگر ہوا اور طاغوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ہمت پیدا ہوئی کہا: انقلاب کے اثرات کسی خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں مرتب ہوئے ہیں اور استعماری قوتوں نے اس انقلاب کے خلاف ہر ممکن کوششیں کیں لیکن انقلاب وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا گیا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی آج بھی تمام شیطانی قوتوں کے مقابلے میں لشکر خداوندی کی قیادت کر رہا ہے کہا: امام خمینی (رہ) کی قیادت میں برپا ہونے والا انقلاب اسلامی ایران، امامؑ زمانہ کے انقلاب کی ایک جھلک ہے۔آج دنیا میں بیداری کی جو تحریک چلی ہے وہ ایران کے اسلامی انقلاب کی بدولت ہے ۔