رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مملکت پاکستان برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام اباد کلچرل ہاوس میں منعقد تقریب میں ایران اور پاکستان کی دوستی لازوال جانا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی انقلاب نے دنیا کی اقوام کو ایک واضح پیغام دینے کیساتھ ساتھ انہیں متاثر بھی کیا کہا: ایران ہر آڑے وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے ۔
پیر امین الحسنات نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نے ایرانی قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دی کہا : انقلاب اسلامی کے بعد ایرانی قوم نے دوسروں میدانوں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے میدان میں بھی بہت ترقی کی۔
اس تقریب کے ایک دوسرے مقرر پاکستان میں موجود ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملت ایران نے انقلاب کے بعد آزادی، استقلال، خود اعتمادی اور جمہوری اسلامی ایران کی کامیابی کو اپنا شعار بنایا کہا: ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی بپا کرکے پہلوی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانیوں نے خارجی دشمنوں اور داخلی ایجنٹوں کی کوششوں کا ناکام بنایا۔ ملت ایران نے امام خمینی (رہ) کی رہبری میں کٹھن مراحل کو عبور کیا جن میں ایران پر مسلط کردہ عراق جنگ بھی شامل تھی، جسے ثابت قدمی کے ساتھ فتح کیا گیا کہا: ملت ایران خود اعتمادی کے بل بوتے پر آج مختلف میدانوں میں خود کفیل ہے۔ ایران کی خارجہ سیاست میں پاکستان کو خاص اہمیت حاصل ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دوستی کا یہ جذبہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ایرانی کلچرل ہاوس اسلام آباد کے زیراہتمام ثقافتی ہفتہ کی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ ان تقریبات میں ایرانی دستکاریاں، مینا کاری، قرآنی و فارسی خوشنویسی، کتب، تصاویر، مصوری شامل ہیں۔
پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے)، اسلام آباد میں منعقدہ ثقافتی ہفتہ کا افتتاح وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلام آباد ڈاکٹر تقی صادقی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ایران کی ثقافت اور انقلاب اسلامی ایران سے متعلق لگائی گئی نمائش کو دیکھا۔