09 February 2014 - 16:29
News ID: 6424
فونت
لاہور پاکستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی - شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 19 ویں برسی 8 - 9 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگی ۔
شہيد ڈاکٹر محمد علي نقوي کي 19 ويں برسي

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ، آئی ایس او کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 19 ویں برسی 8 - 9 مارچ کو شہید کے مزار علی رضا آباد لاہور میں منعقد ہوگی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، 8 مارچ کو شام سات بجے کے بعد ماتم داری اور شب دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ 9 مارچ بروز اتوار آٹھ بجے صبح امامیہ اسکاؤٹس کی سلامی سے تقریبات کا آغاز ہو گا اور دس بجے افکار شہداء سیمینار منعقد ہو گا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور، شہید کے رفقاء اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔


نماز ظہرین کے بعد مجلس ترحیم ہو گی ۔ شہید کے فرزند ڈاکٹر دانش نقوی کے مطابق اس موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور تنظیمیں خدمات پر مبنی تصویری نمائش لگائی جائے گی ۔ تقریبات میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬