12 February 2014 - 14:14
News ID: 6433
فونت
حجت الاسلام اشتیاق کاظمی:
رسا نیوز ایجنسی - حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ(ع) کے پرنسپل نے تاکید کی: تحریک انصاف کو مرکزی حکومت بنانے کا موقع مل جاتا تو ملک پاکستان کی جگہ طالبستان ہوتا ۔
دھشت گرد طالبان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ(ع) کے پرنسپل حجت الاسلام اشتیاق کاظمی نے گذشتہ روز سراَئے عالم گیرپاکستان میں مومنین کے کثیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی: تحریک انصاف کو مرکزی حکومت بنانے کا موقع مل جاتا تو ملک پاکستان کی جگہ طالبستان ہوتا ۔


انہوں ںے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردوں کی تحریک طالبان اور میاں عمران خان کی تحریک انصاف کے باہمی ملاپ سے طالبان کے انصاف کا نتیجہ ہی برآمد ہوگا کہا: معمولی سا سیاسی شعور رکھنے والے افراد کو متوجہ ہو جانا چاہئے کہ تحریک انصاف کے راہنما کے چہرے پر داڑھی اور سر پر طالبانی دستار باندھ دی جائے تو تحریک طالبان اور تحریک انصاف میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا ۔


حجت الاسلام کاظمی نے مزید کہا : اگر تحریک انصاف کو مرکزی حکومت بنانے کا موقع مل جاتا تو ملک اس وقت پاکستان کی بجائے طالبستان کے نام سے معروف ہوتا ۔


انہوں نے تاکید کی: کسی دہشت گرد کو اخلاقی، انفرادی اور زبانی حمایت کرنے والے بھی دہشت گرد شمار ہوتے ہیں اور تحریک انصاف کے راہنما آج تک اس قبیح عمل کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬