25 February 2014 - 17:47
News ID: 6457
فونت
پاکستان؛
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے صوبے پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایران کے قونصل خانے کے قریب کئی جنگی گولوں کا انکشاف کیا ہے۔
علي رضا حقيقيان ہتھيار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبے پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایران کے قونصل خانے کے قریب پاکستان سکیورٹی فورسز نے کئی جنگی گولوں کا انکشاف کیا ۔


پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گولے پشاور میں ایران کے قونصل خانے کے قریب ریلوے لائن کے پاس سے برآمد کئے گئے ہیں ۔


اس انکشاف کے بعد پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اس ریلوے لائن سے مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو عارضی طور پر منقطع کردیا ہے ۔


واضح رہے کہ کل پشاور میں ایران کے قونصل خانے کے قریب ہونے والے ایک خودکش حملے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے تھے مگر قونصل خانے کا عملہ اس دھماکے میں محفوظ رہا ہے ۔ 


پاکستان کے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور صوبے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک سمیت اس ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات نے اس دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔


پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے اس دہشتگردنہ حملے کا نشانہ ایرانی قونصل خانہ بتایا ہے ۔


دوسری جانب پاکستان میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے شہر پشاور میں ایرانی قونصل خانے کے سامنے ہونے والے دہشت گردانہ اقدام کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام سے فون پر گفتگو میں اس دہشت گردی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں موجود ایران کے نمائندہ دفاتر کو تخفظ فراہم کئے جانے کی تاکید کی ۔


انہوں نے اس سانحہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کئے جانے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے  جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬